ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی؛ حکومت نے زبردست خبر سنادی

بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی؛ حکومت نے زبردست خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زیادہ بجلی کے بل سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصدتک کمی کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پھینکے،واٹر موٹرز ودیگر آلات تیار کرلی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز کی میڈیا سےگفتگو بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

سنیٹر شبلی فراز کا کہناتھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائےگا، نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer