سید علی شاہ گیلانی کی جگہ مسرت عالم بھٹ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ ہوں گے

 سید علی شاہ گیلانی کی جگہ مسرت عالم بھٹ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مسرت عالم بھٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اس سے قبل وہ سید علی گیلانی کے ساتھ حریت کانفرنس کے سیکرٹری کی حیثیت میں کام کر رہے تھے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا،کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت قائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنا مشکل ہے تاہم بابائے حریت کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔