مکروہ دھندہ کرنے پر لاہور کا معروف کیفے سیل

مکروہ دھندہ کرنے پر لاہور کا معروف کیفے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنے والے  کیفے  کو سیل کردیا ۔

گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر  واقع معروف کیفے میں سرعام شہریوں کو غیر ملکی شراب فروخت کی جارہی تھی، خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور ایکسائز کی ٹیموں نے کیفے پر چھاپہ مارا کر  غیر ملکی شراب کی 12 بوتلیں اور ایک لاکھ 73 ہزار  روپے کی رقم بھی برآمد کرلی، جبکہ 3 ملازمین کو گرفتار کر کے تھانہ گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا، کیفے کو مزید احکامات تک سربمہر کر دیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایسے ہوٹلز اور کیفے پر چھاپے متوقع ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer