(شہزاد خان) خواتین کیلئے بری خبر، لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں پانچ روز کے دوران فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں پانچ روز کے دوران سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 400 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 53 ہزار 533روپے ہوگئی۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔