ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 83 مقدمات درج

پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 83 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے،رواں سال پولیس افسروں  اور اہلکاروں کے خلاف 83 مقدمات درج ہوئے
پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمات میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے 143 اہلکار نامزد کئے گئے، مقدمات میں 3 انسپکٹر، 17 سب انسپکٹر، 21 اے ایس آئی نامزد ہوئے۔
مختلف تھانوں میں درج شدہ مقدمات میں 102 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہیں ۔ مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا۔سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے پربھی مقدمات درج ہوئے۔
کینٹ ڈویژن میں 22، سٹی ڈویژن میں پولیس کے خلاف 15 مقدمات درج کئے گئےجبکہ ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن میں پولیس کیخلاف13، 13 مقدمات درج ہوئے اوراقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں 10، 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔