ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

38 شہری باولے کتوں کا شکار ; وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،رپورٹ طلب

 38 شہری باولے کتوں کا شکار ; وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گجرات کے 38 شہری باولے کتوں کا شکار ہوگئے۔ مریم نواز نے  شہریوں کو کتے کے کاٹنے کا نوٹس لے لیا  اور ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کرلی .

ریسکیو حکام  کے مطابق واقعہ جلالپورجٹاں کے چاندی چوک کے قریب پیش آیا جہاں شہری باولے کتے کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 38 کے قریب شہریوں کو کتے نے کاٹا ہے،باولے کتے کا شکار ہونیوالوں شہریوں کی عمریں 16 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں 2 شہریوں کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معمولی زخمیوں کو اینٹی ریبیرز ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ویکسینیشن ہونے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی.

ضلعی انتظامیہ  کے مطابق ابتدائی مراحل میں زخمیوں کو سول ہسپتال جلالپورجٹاں میں ویکسینیشن کا عمل جارہی ہے۔باولے کتے  کو  تلاش کیلئے بلدیہ جلالپورجٹاں کی 3 ٹیمیں مختلف علاقوں گشت کررہی ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ قریبی گاؤں سے باولے کتے نے جلالپورجٹاں کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنا شکار بنایا ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے  جلالپور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔