سٹی 42: پنجاب بھر میں صفائی کے لیے نئی مشینری کی فراہمی کی افتتاحی تقریب ہوئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا انہوں نے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کے لیے راشن کارڈ متعارف کروادیا ، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہیرو قرار دیا اورکہا کہ ترقی، صفائی ستھرائی، لیپ ٹاپ اورروزگار عوام کا حق ہے۔
تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شر یک ہوئیں ، تقریب میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق سمیت کابینہ اراکین شریک تھے ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، اور دیگر اضلاع کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ وزیراعلی پنجاب نے ستھرا پنجاب کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ،وزیراعلی پنجاب نے نئی مشینری کی علاماتی چابی چیف سکریٹری کے حوالے کردی۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے خطاب میں کہا آج ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی وردی پہنی ہے،اگر پولیس اور کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو یہ کیوں نہیں ،یہ وردی میں نے فخر سے پہنی ہے ،ستھرا پنجاب کے ملازمین میری ٹیم کا اہم حصہ ہیں،جس طرح پنجاب کو صاف کیا ہے۔ اس سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔،پنجاب کی صفائی سے میرا خواب پورا ہو گیا ہے ۔آج اپنے ستھرا پنجاب کے ہیروز سے بات کر رہی ہوں ۔سیلاب کے موقع پر تمام محکموں نے کام کیا، لیکن ستھرا پنجاب کے جوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیا ،سیلاب کے دوران بند ٹوٹنے پر ستھرا پنجاب کے جوانوں نے انسانی بند بنایا ،مجھے آپ پر اور آپ کے خاندانوں پر فخر ہے ،جہاں سیلاب کا پانی اتر گیا وہاں شاندار صفائی کی گئی ،آپ نہ سمجھیں کہ آپ کام کر رہے ہیں اور مجھے پتہ نہیں ہے۔دھوپ، بارش اور سیلاب ہر وقت آپ نے کام کیا ۔
مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکز کے کہا آپ کا معاوضہ ناکافی سمجھتی ہوں، لہذا آپ لوگوں کے لئے راشن کارڈ کا اجراء کیا ہے ،ڈیڑھ لاکھ ورکرز کو راشن کارڈ ملے گا ،3 ہزار مہینہ راشن لیا جا سکے گا ،جب بھی باہر کے ممالک جاتی تھی تو سوچتی تھی کاش پنجاب بھی ایسے ہی صاف ہو ،آج پنجاب کی صفائی کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ۔جتنی خوشی آج کی تقریب میں آکر ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔ایک چھتری کے نیچے یہ دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے ۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو شاباش دیتی ہوں ۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی شاباش دینا چاہتی ہوں ۔شہباز شریف کے بعد پنجاب میں صفائی کے حالات بدتر ہو گئے تھے ۔گوگی اور پنکی کے دور میں صفائی کے انتظامات ناقص تھے ۔شہباز شریف کی بیٹی مریم آج ان کے کام کو آگے بڑھا رہی ہے ۔پنجاب میں صفائی کے لیے چند ہزار اہلکار تھے ۔آج ڈیڑھ لاکھ لوگ اس پر معمور ہیں۔ْ
وزیر اعلی ٰ نے کہا آج لوگ یہ نہیں کہتے کوڑے والے بلکہ کہتے ہیں صفائی والے آگئے ہیں ۔ہر ضلع کے لئے الگ سے مشینری خریدی ہے ۔ہر ضلع کے پاس اپنی مشینری، گاڑیاں اور عملہ ہیں ۔ایک ضلع کو دوسرے ضلع سے مشینری منگوانے کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا عید قربان پر کئی کئی دن تک آسائشیں پڑی ہوتی تھیں ،اب چند گھنٹوں میں شہر صاف ہو جاتا ہے ،عملے نے گھر گھر جا کر آلائشوں کا پوچھا ۔5 طرح کی مشینیں آج اضلاع کے حوالے کی ہیں ۔اب مشینری کرائے پر لینے کی ضرورت نہیں رہی ۔ہمارے شہر، سڑکیں، محلے صاف ہوں گے۔اب دیہات بھی صاف ہوں گے ۔
مریم نواز نے کہا کہ دیہات سے 15 15 سال پرانے غلاظت کے ڈھیر صاف کروائے ہیں ،پنجاب کی بیٹی ہوں، بیٹیاں گھروں کو سجاتی ہیں ،شہباز شریف کہتے تھے پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے مریم کیسے سنبھالے گی اب جب بھی ملتے ہیں شاباش دیتے ہیں ۔میں کہتی ہوں میں نے کام آپ اور میاں نوازشريف سے ہی سیکھا ہے۔تعلیم، صحت، روزگار عوام کا بنیادی حق ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنیادی سفری سہولیات اور امن و امان عوام کا حق ہے ۔یہ حق عوام کو دینے کی کوشش فرض سمجھ کر کرتی ہوں ۔کئی اضلاع میں جرائم پر مکمل قابو پا لیا ہے ۔خواتین کی عصمت دری کرنے والوں کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں کر لیا جاتا ہے ۔پنجاب کی وزیراعلٰی پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا ۔پنجاب میں صفائی اور ترقی کا انقلاب آگیا ہے ۔دیگر صوبوں کو بھی ایسے ہی صاف دیکھنا چاہتی ہوں
باقی صوبوں کے عوام اپنے حق کیلئے اپنی حکومتوں سے سوال کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی ،
مریم نواز نے کہا ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے۔
مریم نواز شریف نے کہا ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی صفائی کا نظام بھی ختم ہوگیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دور میں چند افراد کی صفائی ستھرائی پر مشتمل ٹیم تھی۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں کے علاوہ پورے صوبے میں صفائی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔موجودہ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ پر مشتمل ستھرا پنجاب ٹیم تشکیل دی۔ لوگ اب کوڑے والا نہیں کہتے بلکہ صفائی والے ورکرز کہہ کر پکارتے ہیں۔ہر ضلع میں صفائی ستھرائی کے لئے مشینیں بھجوارہے ہیں۔ ایک سال کے اندر تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ستھرا پنجاب کا پورا سسٹم نفاذ ہے۔ پورے پنجاب میں 35ہزارمشینری آئٹمزاورلاکھوں کی تعداد میں کنٹرینرز موجود ہیں۔

آج عوام کے پاس وزیراعلیٰ، منسٹر اور ادارے کے اہلکار جاتے ہیں۔ ہر ضلع کے پاس اس کی اپنی مشینری موجود دوسرے اضلاع سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔ شہروں میں پھر بھی صفائی ہوتی لیکن دیہات میں اس کا تصور ہی نہیں تھا۔بیٹیاں اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں،آج پنجاب کا کونہ کونہ چمک دمک رہا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہیں تاکہ ان کی تعلیم میں حرج نہ آسکے۔پورے پنجاب میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے۔گزشتہ دور حکومت میں ڈاکے اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا تھا۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو آج 24 گھنٹے کے اندر اندرگرفتار کر لیا جاتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا مریم نواز ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔ اگر میں پنجاب کے عوام کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا۔ ترقی اور صفائی کا ایک انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔ اگر سڑکیں خراب،بسیں ٹوٹی پھوٹی، آٹا مہنگا اور گلی محلے گندے ہیں تو اپنی حکومتوں سے سوال کریں۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ نہیں ملتے، روزگار نہیں مل رہا تو اپنی حکومت سے سوال کریں۔ ترقی، صفائی ستھرائی، لیپ ٹاپ اورروزگار عوام کا حق ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد پر سینٹری ورکر نے پرجوش خیر مقدم کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر سینٹر ورکر کے نعروں کا جواب دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے فورٹریس اسٹیڈیم میں نئی اور جدید ترین مشینری کا معائنہ کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیوریج لائن کی گہرائی سے صفائی کرنے والےہائی پریشر واٹر سسٹم جیٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مٹی وغیرہ سیو ریج سے نکالنے والی سیور سیکشن مشین بھی دیکھی۔نالوں کی گہرائی میں جمی مٹی اور دیگر رکاوٹیں نکالنے والی ڈی سلٹنگ مشین کا مشاہدہ بھی کیا ۔نالیوں میں جمے سالڈ ویسٹ کو نکالنے کے لئے ونچنگ مشین بھی دیکھی۔گندگی کی فوری منتقلی کےلئے جدید ترین ٹریکٹر ٹرالی کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔تقریب میں ستھرا پنجاب ویژن کے متعلق دستاویزی فلم اور تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا ۔ستھرا پنجاب ویژن کے سفر سے متعلق داستان گوئی بھی تقریب کا جزو دلچسپی کا مرکز بن گیا ۔
