سٹی 42: شہرمیں بجلی صارفین کوجعلی نوٹس بھجوانےوالاگروہ متحرک ہوگیا۔
پوش علاقوں میں جعلی انسپکشن ٹیم کےنام سےصارفین کونوٹس موصول ہوگئے ۔صارفین کوچیکنگ کےدوران میٹرخراب ہونےکی دھمکی لگائی گئی۔
دھمکی کیساتھ صارفین کواضافی بل چارج کرنےکانوٹس بھی بھجوایاگیا۔نوٹس پرموبائل نمبردرج کرکےصارفین کورابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی۔
رابطہ پرصارفین سےمختلف ایپس کی مددسےبھاری رقوم بھجوانےکامطالبہ ہونےلگا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App