ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ زرمبادلہ اور گلوبل مارکیٹ کے اثرات نے مقامی بازاروں میں بھی تیزی لائی ہے۔

ذرائع کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 1,286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کمی آئِی اور وہ 4,929 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا نرخ 15 ڈالر اضافے کے بعد 3,955 ڈالر ہو گیا ہے