ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 274افسران کی ریٹائرمنٹ نزدیک

 پنجاب پولیس کے 274افسران کی ریٹائرمنٹ نزدیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سال 2025اور 2026 میں پنجاب پولیس کے 274افسران ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق رواں سال 31ڈی ایس پیزاور24سنیئر انسپکٹرز ریٹائرڈ ہوں گے،پنجاب پولیس میں ایس پی عہدے کے متعددسیٹیں خالی ہیں، دسمبر میں ایس پیز کے عہدے کی مزید سیٹیں خالی ہو جائیں گی۔

سال 2026میں96ڈی ایس پیز،49سنیئر انسپکٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے ،پی ایس پی کیڈر حاصل کرنے کے علاوہ رینکر ز ایس پی کی سیٹیں بھی خالی ہونگی۔

60انسپکٹرز کو سیٹیں نہ ہونے کے باعث بطور ٹریفک آفیسر ترقیاں نہ مل سکیں، ڈی ایس پی ، انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیوں کیلئے محکمانہ پرموشن بورڈ کے اجلاس متوقع ہے۔

سب انسپکٹر، اے ایس آئی کے عہدوں پر محکمانہ پرموشن بورڈ کے اجلاس متوقع ہے، پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہونے سے خالی سیٹیں پُرہو جائیں گی۔