ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے 2025-26 سیزن کیلئےمیچ آفیشلزپینل کااعلان کردیا

پی سی بی نے 2025-26 سیزن کیلئےمیچ آفیشلزپینل کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بوڑڈ( پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کیلئےمیچ آفیشلزپینل کااعلان کردیا۔

پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی شامل، امپائرزآصف یعقوب،فیصل آفریدی،راشدریاض،سلیمہ امتیازشامل ہیں۔

پی سی بی کےایلیٹ پینل میچ آفیشلزمیں18امپائراور10میچ ریفری شامل ہیں، امپائرزکی پرفارمنس باریکی سےجانچنےکیلئےسپلیمنٹری پینل2حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 اور سپلیمنٹری 2 میں 24 امپائر شامل ہیں، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10میچ ریفری شامل کئے گئے۔

پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھرسے40امپائرز، میچ آفیشلزپینل میں سلیمہ امتیازسمیت13 خواتین امپائرزشامل ہیں۔

میچ آفیشلزپینل بنانےکامقصدملک میں امپائرزاورمیچ ریفریزکی کارکردگی بہتربناناہے