شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

 شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وہاڑی میں شادی سے انکار  پر  ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ وہاڑی کے علاقے 9-11 ڈبلیوبی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نےخاتون پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے پر خاتون جھلس گئی جبکہ سڑک سے گزرنے والے 2 بچے بھی تیزاب کی زد میں آئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، خاتون کے انکار پر اس نے تیزاب پھینک دیا، واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer