پولیس افسران کے تقرروتبادلے

آئی جی پنجاب ، فیصل شاہکار ،چ ڈی ایس پیز ،تقررو تبادلے،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
 آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی چوہنگ سرکل لاہور راجہ فخر بشر کو ناقص کارکردگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

رضا حسنین کو ڈی ایس پی پیلپز کالونی سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا،ڈی ایس پی احسان اللہ شاد کی خدمات ڈی آئی جی ایس پی یو پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی عبدالجبار کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حوالے کردی گئیں جبکہ ڈی ایس پی احمد یار کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو دیدی گئیں۔