(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عامر کیانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عامر کیانی کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے، ایف آئی اے چھاپے کے نتیجے میں عامر کیانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے دیگر دو رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان شامل ہیں۔
واضح رہےکہ آج صبح ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی عہدیدار اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کے گھر کی تلاشی لی۔