ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلاد النبی ﷺکی تیاریاں،ربیع الاول کے آغاز پر مشعل بردار جلوس برآمد

 میلاد النبی ﷺکی تیاریاں،ربیع الاول کے آغاز پر مشعل بردار جلوس برآمد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ)صدر بازار میں ماہ ربیع الاول کے آغاز پر مشعل بردار جلوس برآمد,جلوس صدر بازار دہلی روڈ سے برآمد ہوکر موچی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

آقائےدوجہاںﷺ کے میلادکی تیاریوں کاآغاز ہو گیا،استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں شہر میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے۔ جلوسوں میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیاں،گھوڑے ،موٹر سائیکل اور مشعلیں اٹھاۓ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مشعل بردار جلوس صدر بازار سے برآمد ہوا۔

جلوس صدر بازار دہلی روڈ سے شروع ہوکر ساگر روڈ, طفیل روڈ, سرور روڈ سے ہوتا ہوا موچی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عقیدت مند مشعلیں تھامے اونٹوں اور گاڑیوں پر سوار تھے۔ بڑی تعداد میں بچے بھی جلوسوں میں شریک ہوئے۔