بڑھتی ہوئی مہنگائی نےعام آدمی کا جینامحال کردیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی نےعام آدمی کا جینامحال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی: بڑھتی ہوئی مہنگائی نےعام آدمی کا جینامحال کردیا, سبزیاں ہوں، چینی ہو، مرغی کا گوشت ہویا پھرفارمی انڈے سب کچھ مہنگا کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق  شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہرطبقے کو پریشان کردیا،  سبزیاں، مرغی کا گوشت، فارمی انڈے، چینی سمیت ہرشے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہرمیں آٹے کی قلت کا سلسلہ بھی جاری رہا،  شہر میں سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت خواب بن کر رہ گئی۔

  مرغی کے گوشت کی قیمت میں11 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شہرمیں مرغی کا گوشت 220 روپے فی کلو ہوگیا، فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہااورفارمی انڈے 150 روپے فی درجن تک جا پہنچے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے صرف دعوے کئے جاتے ہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیےعملی طورپرکوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمی انڈے مہنگے ہوتے جارہے ہیں،ابھی سردی کا موسم آیا نہیں اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا اس وقت تک قیمتیں کم نہیں ہوسکتیں۔

Shazia Bashir

Content Writer