ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اے این پی کا اہم عہدے دار سمیع اللہ باجوڑی  قتل 

  اے این پی کا اہم عہدے دار سمیع اللہ باجوڑی  قتل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کراچی کے سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سمیع اللہ باجوڑی کے نام سے ہوئی ،مقتول سمیع اللہ کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔

 ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک  نے کہا فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔سمیع اللہ پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے انکی گاوں میں دشمنی چل رہی تھی۔

دو ملزموں نے گھر کےدروازے پر دستک دی پھر دروازہ کھلنے پر گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی ۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان رحمان بابر نے بتایا کہ سمیع اللہ باجوڑی اے این پی ضلع شرقی نیو سبزی منڈی یوسی 8 کے صدر تھے۔ترجمان نے کہا کہ اے این پی اس واقعے کی مذمت کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے