ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج اس آزر بائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 وزیراعظم نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام  کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو دورہء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے قبول کر لیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔