سٹی42: کرکٹ بورڈ نے کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے فینز کو ہر میچ میں کئی "جیک پاٹ" لگنے کا موقع فراہم کر دیا۔
اب باؤنڈری پار کر کے اڑتی ہوئی کراؤڈ میں جانے والی کرکٹ بال جس فین کو ملے گی، اسی کی ہو جائے گی۔ کرکٹ بال کی قیمت میچ کے ٹکٹ سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
گراؤنڈ/ سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے والے فینز کو سنسنی بھرا انسینٹو دینے کے لئے کرکٹ میں یہ نیا رول کرکٹ کے امام کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلیا میں متعارف کروایا ہے، امید ہے کہ دوسرے کرکٹ بورڈ بھی اس شاندار مثال کو فالو کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ایک منفرد اور فینز فرینڈلی رول امریکی بیس بال کی مقبول روایت کو کاپی کر کے بنایا ہے۔ آسٹریلیا کی شہرہ آفاق کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ میں یہ رول متعارف کروایا جا چکا ہے اور اسے فینز بہت پسند کر رہے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اب بگ بیش لیگ کے میچوں میںسٹیڈیم میں موجود فینز ہر اننگز کے پہلے اوور میں چھکے یا چوکے کی صورت میں کراؤڈ میں جانے والی بالکل نئی گیند اپنے پاس رکھیں گے۔ یہ بال جس کے ہاتھ آئے گی، اسی کی ہو جائے گی۔
فی الحال یہ اصول اننگز کے پہلے اوور میں اپنایا جا رہا ہے۔
اگر کوئی گیند براہِ راست یا اچھل کر باؤنڈری پار کر کے تماشائیوں میں چلی جاتی ہے تو مداح اسے واپس گراؤنڈ میں بھیج دیتے ہیں لیکن اب ایسا نہین ہو گا، نئی نکور کرکٹ بال جس کے ہاتھ آئے گی اسی کی ہو جائے گی، اس طرح کم از کم ایک فین کی تو یقینی لاٹری لگ جائے گی۔اور وہ اس بال کو میچ کی یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کو اس رول پر عمل درآمد کرنے کے لئے آسٹریلیا کے ایک بینک نے سپانسر کیا ہے۔ یہ بینک جولائی میں کرکٹ آسٹریلیا کا نیا شراکت دار بنا ہے۔
فینز کو سرپرائز گفٹ دینے کا یہ رول" ویمنز بگ بیش" اور "مینز بگ بیش" دونوں میں نافذ ہوگا۔
گزشتہ سیزن کے اعدادوشمار کے مطابق، مینز بگ بیش لیگ میں ہر 2 میچوں میں اوسطاً پہلے اوور میں ایک گیند تماشائیوں تک پہنچی جبکہ ویمنز لیگ میں یہ شرح ہر 10 میچز میں ایک مرتبہ ہوئی۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ فینز کو نئی بال کا تحفہ دینے کا رول آ جانے کے بعد اب اوپنر بیٹر پہلے اوور مین بال کو فینز تک پہنچانے کی زیادہ سیریس کوشش کیا کریں گے تاکہ ان کا چھکا فینز کو تا عمر یاد رہے۔
مبصرین کو یقین ہے کہ کرکت آسٹریلیا کے اس بظاہر معمولی انسینٹِو کا کرکٹ کو بڑا فائدہ ہو گا اور کرکٹ آسٹریلیا کے بعد دوسے کرکٹ بورڈ بھی اسے رائج کرنے میں دلچسپی لیں گے۔
آسٹریلیا میں ویمنز بگ بیش لیگ پرسوں 9 نومبر سے آغاز ہو رہی ہے جبکہ مینز بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
نئی کرکٹ بال کی قیمت
یہ جاننا دلچسپ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی کرکٹ گیند کی قیمت کتنی ہے۔
پاکستان میں ایک بین الاقوامی معیار کی کرکٹ گیند کی قیمت عام طور پر 6,000 اور 15,000 روپے کے درمیان ہے جو کہ آئی سی سی کی وضاحتیں جیسے کوکابورا اور SG معیار پر پورا اترتے ہیں۔ زیادہ سستی، اعلیٰ معیار کی ڈومیسٹک میچ بالز 1,800 سے 5,000 روپے کی رینج میں دستیاب ہیں۔
کرکٹ بال کی قیمت برانڈ، قسم (سرخ، سفید، یا گلابی) اور بناوٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے (بین الاقوامی میچوں کے لیے چار ٹکڑوں کو جوڑ کر بنائی گئی بال معیاری ہے)۔
کوالٹی لیول پرائس رینج اور بال کی کلیدی خصوصیات
بین الاقوامی/فرسٹ کلاس میچ کوالٹی 6,000 - 15,000+ آئی سی سی کی تصریحات پر پورا اترتا ہے، اکثر کوکابورا یا ایس جی برانڈ، ہاتھ سے سلے ہوئے، اعلیٰ بنے ہوئے چمڑے، ٹھوس کارک کور سے بنایا جاتا ہے۔
ڈومیسٹک/کلب میچ کوالٹی 1,800 - 5,000 روپے اعلی کوالٹی کا چمڑا، اچھی شکل برقرار رکھنے اور سیون، کلب اور اکیڈمی میچوں کے لیے موزوں (جیسے، CA سپر ٹیسٹ، چیمپئن سپیشل)۔
پریکٹس/ٹریننگ کوالٹی 400 - 1,500 روپےپائیدار، اکثر مصنوعی یا نچلے درجے کا چمڑا، اکثر پریکٹس سیشنز کے لیے موزوں۔