سٹی 42 : ڈولفن سکواڈنے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق لوہاری گیٹ ڈولفن سکواڈنے پیشہ ورشراب فروش گرفتارکرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب کا کین برآمد ہوا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم آن کال شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم آصف ریکارڈ یافتہ ہے، جسے مزید کارروائی کیلئے تھانہ لوہاری کے حوالے کردیا گیا۔