ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری 50 لاکھ روپے سے محروم

 بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری 50 لاکھ روپے سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: خبردار ،ہوشیار! بینک سے رقم لے کر نکلیں تو احتیاط کریں،لاہور  میں دن دیہاڑے واردات  ,مسلح ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن میں شہری بینک سے 50لاکھ لے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا, متاثرہ شہری فرحان بینک سے رقم نکال کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیگ چھین لیا.

کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ متاثرہ شہری فرحان  نے بتایا کہ اس نے بینک سے رقم کاروبار کے لیے نکلوائی تھی۔

 پولیس کے مطابق ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ بینک عملہ بھی تفتیش کے دائرے میں شامل کرلیا گیا ہے۔