ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں تمام مساجد کا ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں تمام مساجد کا ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو سونپ دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے لیے پی آئی ٹی بی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 2015 میں تیار کیے گئے مساجد کے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ ڈیٹا جدید اور مکمل ہو۔

حکام کے مطابق مختلف مسالک کی 66,577 مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔