ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ، گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

 لاہور : ، گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں افسوس ناک واقعہ، گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق لاہور 10 ایچ ماڈل ٹاؤن سے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا، ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز و اہلکار جاۓ حادثہ پر موجود ہیں۔

گھر کی بیسمنٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، حادثہ میں چار افراد زخمی ہوئے۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہاسپٹل منتقل کیا، 11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید ، 14 سالہ علینہ سعید، 13 سالہ عرفہ سعید حادثہ میں زخمی ہوئے۔