ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ اسلام کی روح کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے، جبکہ معاشرتی اصلاح اور ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔