اشرف خان : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگاہوکر 307 روپے ، برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 356.50 روپے، امارتی درہم 50 پیسے مہنگا ہوکر 81.80 روپے جبکہ سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 77.70 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 285.29 روپے سے بڑھ کر 286.39 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 9.56روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ 16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر تھا۔