ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

Tiktol, Tiktok Video, Two brothers die in Kohat, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی۔
ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے ایک بھائی سے گولی چل گئی، جو دوسرے بھائی کو لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی، گولی چلانے والے بھائی نے والدین کی ڈانٹ سے گھبرا کر خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی۔
 ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون میں دو بھائیوں کے جان سے ہاتھ دھونے کا یہ واقعہ کوہاٹ  کے گاوں گھمکول میں ہوا۔

کوہاٹ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گھمکول میں دو بھائی ٹک ٹاک بنا رہے تھے، ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر پستول تان کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس سے گولی چل گئی اور دوسرا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ گولی چلانے والے بھائی نے والدین کی ڈانٹ کے خوف سے خود کو بھی گولی مار دی اور اور اپنی زندگی کا خود خاتمہ کر لیا۔

 اس افسوسناک حادثہ سے پورے علاقہ میں افسردگی اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کا جم غفیر مرحوم بھائیوں کے گھر پر اکٹھا ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دی گئیں، دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے۔

پولیس کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔