معذور دولہے سے شادی کرنیوالی دلہن کی ایسی حرکت سب منہ تکتے رہے

Bride refuses to go with groom after marriage; leaves all disappointed
کیپشن: Bride refuses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کے موقع پر حیران کن واقعات کا سامنا آنا معمول بن چکا ہے، پاکستان میں بھی مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، بھارت اس معاملے تقریباً سرفہرست ہے جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ رونماں ہورہا ہے، بھارت میں دلہن نے نکاح کے وقت دولہے کو اپنا شوہر ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست بہار کے بکسر ضلع میں ایک دلہن نے نکاح کی تقریب کے بعد دولہے کو اپنا شوہر ماننے سے انکار کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ دولہے کے ہاتھ ٹھیک نہیں ہیں، شادی کا مرحلہ طے ہو چکا تھا، مہمان آچکے تھے اور شادی کی رسومات مکمل ہونے کے قریب تھیں، لیکن ابھی دلہن پیچھے ہٹ گئی اور طلاق کا مطالبہ کردیا،

زی راجستھان کی ایک رپورٹ کے مطابق نکاح کی تقریب کے بعد دلہن نے دولہا کے ہاتھ میں کچھ پیدائشی خرابی دیکھی۔ بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ دولہا ' معذور' ہے۔ یہ سن کر دلہن غصے میں آگئی اور دولہا کو اپنا شوہر ماننے سے انکار کر دیا اور طلاق چاہی۔

دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی اس کے گھر والوں کی طرف سے کوئی بھی قائل نہیں کر سکا۔ کافی بحث وتکرار کے بعد بلآخر بارات کو دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا۔دولہا حیران رہ گیا اور شادی کے فوری بعد اسے اپنی دلہن کے بغیر گھر واپس جانا پڑا۔

دولہے کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ جس شخص نے شادی کی تھی، اس نے دلہن کے گھر والوں سے دولہے کے ہاتھ کے مسئلے کا ذکر نہیں کیا تھا۔ دولہا کا ہاتھ اس کی شادی میں رکاوٹ بن گیا اور شادی کے فوراً بعد ہی مبینہ طور پر طلاق کی رسم ادا کر دی گئی۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer