ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز ہزاروں اساتذہ سے محروم

سرکاری کالجز ہزاروں اساتذہ سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) تعلیم دوست پالیسیوں کی دعویدار حکومت کی ترجیحات کچھ اور، لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز 8 ہزار اساتذہ سے محروم، ستمبر میں ہونے والی 5 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتیاں بھی التواء کا شکار جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو وزیراعلیٰ کی منظوری کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری کالجز 8 ہزار اساتذہ سے محروم ہیں۔ 24 ہزار میں سے صرف 16 ہزار اسامیوں پر اساتذہ تعینات ہیں جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ہرسال کی طرح رواں سال عارضی ٹیچر بھی بھرتی نہیں کرسکا۔ پنجاب میں ہرسال 5 ہزارعارضی اساتذہ بھرتی کیے جاتے ہیں۔ عارضی اساتذہ وقت پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نظام بھی متاثر ہونے لگا ہے۔

ہر سال لاہور ڈویژن میں چھ سو کے قریب اساتذہ بھرتی کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں ستمبر میں اساتذہ کو بھرتی کرلیا جاتا تھا لیکن رواں سال یہ عمل شروع نہ ہو سکا۔ عارضی اساتذہ کو ماہانہ 45 ہزارروپے دیئے جاتے تھے۔ محکمہ ہائرایجوکیشن کے مطابق عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے سمری وزیراعلی کو منظوری کے لیے بھیج رکھی ہے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کےتحت جماعت دہم کے ضمنی امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ جماعت دہم کے ضمنی امتحانات میں سینتیس ہزار سے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ مذکورہ امیدواروں کیلئے ایک سو پانچ امتحانی مراکز تشکیل دے دیئےگئے ہیں۔

پہلے روز صبح کے وقت کیمسٹری، صحت و تعلیم جسمانی اور جغرافیہ کا امتحان لیا گیا جبکہ سکینڈ شفٹ میں جنرل سائنس کے پیپرز ہوئے۔ کنٹرولرامتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ امتحانات کا سلسلہ سترہ نومبر تک جاری رہے گا۔