ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی دوبارہ سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

 سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی دوبارہ سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نو نومبر سے مقدمات کی دوبارہ سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری کردیاگیا، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کریگا، دو رکنی بینچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیںدو رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں، 9 سے 13 نومبر تک مقدمات کی سماعت کریگا ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔

کاز لسٹ کے مطابق آیندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں، زیادہ تر فوجداری مقدمات کی سماعت ہوگی ، کسی وکیل کی کیس کو موخر کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد  ججز  روسٹر جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ کا اٹھارویں ترمیم کےبعد صوبوں کواختیارات دینےسےمتعلق بڑا فیصلہ، دو رکنی بینچ نےقرار دیا کہ وفاقی حکومت کی گئی ترامیم کا صوبوں کی قانون سازی تک اطلاق نہیں ہوگا۔جسٹس مسعود نقوی اور جسٹس جواد حسن پرمشتمل دورکنی بنچ نےمحمد یوسف کی درخواست پر13 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی کسی بھی ترمیم کا براہ راست تمام صوبوں پر اطلاق نہیں ہوگا، وفاق اورپنجاب اپنے اپنے رولز اورآرٹیکل کے مطابق اختیارات استعمال کرسکتےہیں۔

وفاق اور صوبوں کےرولزآف بزنس مختلف ہیں اٹھارویں ترمیم سےپہلے وفاق اور صوبائی حکومت کنکریٹ لسٹ کےمطابق قانون سازی کرتی تھیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام تراختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، وفاقی محتسب کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ پر لاگو نہیں ہوتا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer