ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے پر 86 سکولوں کو شوکاز جاری

 ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے پر 86 سکولوں کو شوکاز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی درالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کیساتھ ڈینگی وائرس نے بھی ڈیرے ڈال لیے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے پر 86 سکولوں کو شوکاز جاری کردیئے۔
 
 تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے پر 86 سکولوں کو شوکاز جاری کردیئے۔لاہور کے تمام سکولوں کو ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کو انکوائری کیلئےطلب کرلیا۔

ڈی ای او سکینڈری لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کی انکوائری کے بعد 86 سکول سربراہان کیخلاف پیڈا کے تحت کاروائی شروع کیجائے گی،سکولوں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات کی ذمہ داری سکول سربراہان پر عائد ہے۔

رواں برس اب تک لاہور میں 74 اور پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے147 کنفرم مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 1131 مقامات سے ڈینگی مچھر کا لاروا برآمد ہوچکا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی اورکورونا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں، ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔

 طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار ،سر درد ،متلی ،جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں ۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer