سموگ کے اثرات بھی بڑھنے لگے، ایئر کوالٹی انڈیکس 245 تک پہنچ گیا

سموگ کے اثرات بھی بڑھنے لگے، ایئر کوالٹی انڈیکس 245 تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر کےدرجہ حرارت میں کمی،آج موسم خشک رہے گا، سموگ کے اثرات بھی بڑھنے لگے، ایئر کوالٹی انڈیکس 245 تک پہنچ گیا۔
 
درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی برقرار رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شام میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک رہے گا، محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہے گا۔

ترجمان محکمہ ماحولیات ساجد بشیر کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں آویزاں مشینری سرٹیفائیڈ نہیں ، سموگ کے حوالے سے ویب سائٹس پر غلط اعدادوشمار جاری کئے گئے،شہریوں کو کرب میں مبتلا کیا جا رہا ہے، ان اداروں کو لیگل نوٹس بھیجے جائیں گے۔ 

     دوسری جانب سموگ کے فوری تدارک کےلیے پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا، ڈی جی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے ایم ڈی واسا، ڈی جی پی ایچ اے کو سموگ سے متعلق دی گئی ذمہ داریوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی.

مراسلہ کےمتن کے مطابق واسا اور پی ایچ اے دھول مٹی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی روک تھام پر توجہ دیں۔ سموگ سے نمٹنے کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں تیز کریں۔ پی ایچ اے اور واسا طے شدہ پلان کے مطابق سموگ والے علاقوں میں پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں،دیگر متعلقہ ادارے ایسی تمام غیر ضروری سرگرمیوں کی نگرانی کریں جو فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتی ہیں،جن علاقوں کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے، وہاں واسا اور پی ایچ اے مشترکہ کارروائیاں کریں.

 

Shazia Bashir

Content Writer