ڈینگی بے قابو، مزید 13 کیسز سامنے آگئے

ڈینگی بے قابو، مزید 13 کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ڈینگی وار کرنے سے باز نہ آیا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، پنجاب بھر میں 54 نئے کیس سامنے آئے ہیں، ڈینگی ورکرز کی لاپروائی، ناقص کارکردگی اور مسلسل غیر حاضریوں پر چھ ڈینگی ملازمین کو شو کاز نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

بزدار حکومت ڈینگی مچھر پر تاحال قابو نہ پا سکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیرہ شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس وقت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے متاثرہ 166 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 3 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے 16 اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے 2 لاکھ 8 ہزار 965 ان ڈور اور 78 ہزار 363 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ 272 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

سنگین صورتحال کے باوجود ڈینگی ورکرز نے غیرحاضریوں کی روش ترک نہیں کی، غیرحاضریوں کی روش اختیار کرنیوالے چھ ورکرز کو سی ای او ہیلتھ کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

غیرحاضریوں پر سینٹری پیٹرول ورکرز عدیل منیر، شاہد اقبال، راشدہ رمضان، نازیہ فتح محمد، شازیہ نذیر اور لیڈی سینٹری پیٹرول ورکر کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ سی ای او ہیلتھ نے تمام ملازمین سے جواب طلب کر لیا۔