( عرفان ملک ) چراغ تلے اندھیرا، لٹن روڈ تھانے کے پہلو میں تالہ توڑ چور سرگرم، وکیل کے دفتر میں رواں سال پانچویں چوری کی واردات، لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
ہجویری سینٹر چوبرجی میں نامعلوم چوروں نے گزشتہ رات چھے دفاتر کے تالے توڑ ڈالے۔ مقامی وکیل آصف اقبال ایڈووکیٹ کے دفتر کا چھٹی مرتبہ صفایا ہوگیا۔ آصف اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست سے نومبر تک پانچویں مرتبہ چوری ہوئی تاہم آج تک ایک بھی برآمدگی نہیں ہوسکی۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ستمبر میں تین چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس نے بغیر کارروائی چھوڑ دیا جبکہ دفتر سے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری ہو چکا ہے۔