ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب

میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی، پلیٹ لیٹس چوبیس ہزار رہ گئے، میاں نوازشریف کا بون میرو، پلیٹ لیٹس خود سے نہیں بنا رہا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کا میڈیکل چیک اپ کیا تاہم انکی طبیعت بدستور خراب اور پلیٹ لیٹس چوبیس ہزار تک رہ گئے، میاں نوازشریف کا بون میرو خود سے پلیٹ لیٹس نہیں بنا رہا جبکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بڑھائے گئے تھے اور نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے میڈیکل چیک اپ کے دوران ان کے بھائی قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف، بیٹی مریم نواز بھی موجود رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور پاکستان میں دستیاب ہر ممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹروں کے بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں بھی میاں نوازشریف کے علاج کے حوالے سے مشاورت جاری رہی۔

وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان بھی جاتی آمرا پہنچے تاہم میاں نوازشریف سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت ناسازی کے پیش نظر صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف اور مریم نواز نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔