ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا

مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے دل میں تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹرز ہسپتال جوہر ٹاؤن میں تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا، مولانا طارق جمیل کا ہفتہ کے روز بعد ازنماز ظہر تبلیغی اجتماع میں بیان ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے دل میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹرز ہسپتال میں لایا گیا، ڈاکٹرز ہسپتال میں مولانا طارق جمیل کو تیسرا سٹنٹ ڈالا گیا ہے، مولانا طارق جمیل کی صحت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

دوسری جانب مولاناطارق جمیل کانام تبلیغی اجتماع کےدوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق مولانا طارق جمیل ہفتہ کے روز بعد از ظہر بیان کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer