’’صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144نافذ ہے‘‘

’’صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144نافذ ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر زراعت نے کہا ہے کہ سموگ کے پیش نظر فصلوں کی باقیات جلانے پر عائد دفعہ 144 کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں تمام اقدامات کوخود مانیٹرنگ کررہا ہوں، کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہنا تھا کہ عوام بارش کیلئے دعائیں اور استغفار کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس طرح کی آفات سے محفوظ رکھے، پنجاب حکومت سموگ کے خطرات کے پیش نظر پہلے سے الرٹ ہے اور اس سلسلہ میں پیشگی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144نافذ ہے اس لئے محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز اور فیلڈ افسران کو واضح احکامات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اگر کسی شہر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کی نشاندہی ہوئی تومتعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer