گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سے بڑا مطالبہ کردیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دے دی۔

درخواست میں رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصاویر اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کئے جائیں، انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا جس میں موجود تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔

 گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویرکے لنکس فوری ختم کیے جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer