ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

”مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے“ اذان سمیع کازیبا بختیار کو خوبصورت پیغام

”مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے“ اذان سمیع کازیبا بختیار کو خوبصورت پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )گلوکار و اداکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع نے والدہ زیبا بختیار کے نام خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔

اذان سمیع خان نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن آپ مجھ پر فخر کریں گی جیسے میں ہر روز آپ کا بیٹا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔زیبا بختیاراور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer