’’لاہور میں سموگ پر گہری تشویش، شہریوں میں آگاہی مہم چلائی جائے‘‘

’’لاہور میں سموگ پر گہری تشویش، شہریوں میں آگاہی مہم چلائی جائے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا لاہور اور گردو نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار،  وزیر اعلی  نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے، سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے جبکہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

 وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

             

Shazia Bashir

Content Writer