ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ میں شدت کے سبب تمام نجی و سرکاری سکول بند

سموگ میں شدت کے سبب تمام نجی و سرکاری سکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: صوبائی دارالحکومت سموگ کی گرفت میں، پنجاب حکومت نے آج تمام سرکاری و نجی سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہر میں سموگ کے باعث تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج شہر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹی کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ ہدایت ٹویٹر اکاؤنٹ کے زریعے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سموگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

   شہر میں دھویں کے بادل چھاجانے پر وزیر اعلیٰ نے فوری نوٹس لے لیا ہے، تمام شہری اور ماحولیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور میں سموگ کی لہر کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکول بند نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer