سٹی 42: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کا خطے کی حالیہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو اپنے حالیہ دورۂ چین کے بارے میں آگاہ کیا۔
عباس عراقچی کا ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاکستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی پر مبنی حمایت کو سراہا۔ پاک ایران وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی مشاورت کی ۔