سٹی 42: عید الضحی کی آمد آمد ، قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ ہوگئے۔
لاہور: ہربنس پورہ کے علاقہ نیو کینال پارک سے شہری کا بکرا چوری ہوگیا۔نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر سے بکرا چوری کرکے فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں ملزمان کو چند منٹوں میں بکرا چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتاہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔