(راؤ دلشاد)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کی شیخوپورہ کے نواحی علاقے ڈیوڑھی والا میں پاک فوج کے شہید جوان طیب یوسف کے گھر آمد۔ ذیشان ملک کی شہید کے والدین سے ملاقات، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ذیشان ملک نے شہید جوان کی قبر پر بھی حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قوم طیب یوسف اور دیگر شہداء کی ملک و قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
طیب یوسف شہید کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹے کی قربانی پر فخر ہے جس نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے دیگر بیٹے بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں گے۔