ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال میں ادویات سٹاک میں موجود مگر مریض کےذریعے بازار سے منگوائی گئیں ؛ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

جناح ہسپتال میں ادویات سٹاک میں موجود مگر مریض کےذریعے بازار سے منگوائی گئیں ؛ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچودھری  : جناح ہسپتال میں مریض سے بازار سے ادویات منگوانے کے کیس میں مزید ہوشربا انکشافات  سامنے آگئے ۔
ہسپتال میں ادویات اسٹاک میں موجود لیکن ڈرگ ٹیسٹنگ لیب سے تجزیہ نہ ہوسکا ۔ڈی ٹی ایل رپورٹ نہ ہونے پر ادویات کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ہسپتال انتظامیہ نے صرف ادویات کی موجودگی کا دعوی کیا ، حقیقت چھپا لی ۔ سپیشل سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھی انکوائری میں چکمہ دیدیا ۔
پرنسپل نے من پسند رپورٹ کیلئے انکوائری کمیٹی کا سربراہ بدل دیا ۔ ادویات کی ڈی ٹی ایل رپورٹ نہ ہونے پر مریض نے بازار سے ادویات خریدیں۔
پرنسپل آفس نے معاملے پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈاکٹر اور نرس پر سارا ملبہ ڈال دیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی افسر شاہی کو بھی حقائق معلوم نہ ہوسکے ۔