ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اسلحہ کے زور پر واردات، ڈاکو 20 لاکھ لے اڑے

لاہور میں اسلحہ کے زور پر واردات، ڈاکو 20 لاکھ لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پان منڈی کے ایک ہول سیل ڈیلر سے 20 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی گئی ہے ۔

 پولیس کے مطابق سہیل نامی ڈیلر دکان بند کرکے گھر کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسے یرغمال بنا لیا۔

ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کی کلوز سرکٹ ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم انویسٹی گیشن ٹیم تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔