ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : جعلی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی : جعلی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسامہ ملک: کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی، جعلی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف شہر بھر میں بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران صرف ایک گھنٹے میں 16 افراد کے چالان کیے گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس نے ناکے لگا کر سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔ کارروائیوں میں سی پی ایل سی، ڈرائیونگ لائسنسنگ ونگ، ایکسائز اور ضلعی پولیس کے افسران بھی ٹریفک پولیس کے ہمراہ موجود ہیں۔

چیکنگ  ڈیفنس موڑ ، راشد مہناس روڈ، گلشن اقبال اور ماڑی پور روڈ   سمیت مختلف مقامات پر جاری ہے، جہاں بغیر نمبر پلیٹ، جعلی یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو روک کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایسی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا جا رہا ہے جبکہ موقع پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ بعض شہری کارروائی کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرنے سے گریزاں بھی دکھائی دیے۔

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ رانا محمد اسلم کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور شہری اب قانون کی پاسداری کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے روزانہ دس چالان ہوتے تھے، جو اب کم ہو کر تین رہ گئے ہیں۔

ایس او ڈیفنس اسجد غنی نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی بہتری اور سکیورٹی کے لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ درست نمبر پلیٹس کی موجودگی گاڑیوں کی چوری یا جرائم کی صورت میں ٹریسنگ کو آسان بناتی ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سرکاری طور پر منظور شدہ نمبر پلیٹس لگائیں اور تمام ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔