شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت ایک سے زائد سنگل اور تھری فیز میٹرز رکھنے والے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فکسڈ چارجز کے نفاذ کے بعد صارفین پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھری فیز اور سنگل فیز میٹرز پر منظور شدہ لوڈ کے مطابق فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں جبکہ ایم ڈی آئی کی بنیاد پر بھی اضافی فکسڈ چارجز لاگو کیے جا رہے ہیں۔ اس پالیسی کے باعث تمام میٹرز پر الگ الگ فکسڈ چارجز لگنے سے مجموعی بلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صارفین کی جانب سے سلیب ریٹ اور پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک سے زائد میٹرز لگوانے کا رجحان بڑھا تھا، تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے فکسڈ چارجز کے نفاذ کے بعد ایسے صارفین کو ہر کنکشن پر ماہانہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔