ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ : امارات میں 6 دن کی چھٹیاں

عیدالاضحیٰ : امارات میں 6 دن کی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کے ممکنہ شیڈول کے اعلان کے بعد شہریوں نے ابھی سے اپنی تعطیلات اور سفری منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یومِ عرفہ 26 مئی کو ہوگا جبکہ عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات 27 سے 29 مئی تک دیے جانے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کو شامل کیا جائے تو شہریوں کو تقریباً چھ دن کا طویل وقفہ میسر آ سکتا ہے، جسے مختصر بیرونِ ملک سفر کے لیے بہترین موقع سمجھا جا رہا ہے۔

ٹریول ماہرین کے مطابق اس بار مسافروں کی ترجیح ان ممالک کی طرف ہے جہاں ویزا کا حصول آسان ہو، سفر کا دورانیہ کم ہو اور پہلے سے تیار شدہ ٹور پیکجز دستیاب ہوں تاکہ آخری وقت کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

سیاحتی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جارجیا، آذربائیجان، قازقستان، آرمینیا، مالدیپ، سری لنکا، تھائی لینڈ اور سیشلز جیسے ممالک یو اے ای کے مسافروں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ ان مقامات کو مختصر بجٹ اور آسان سفری سہولتوں کے باعث ترجیح دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عید کی تعطیلات کے اعلان کے بعد آنے والے دنوں میں ٹکٹوں اور ٹور پیکجز کی بکنگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔