ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ : بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم فرار

شیراکوٹ : بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جبکہ واردات کے بعد ملزم کے فرار ہونے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ارسلان نے اپنے بڑے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے فوراً بعد تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکل گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فرار ہوتے ہوئے موبائل فون پر کسی سے بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول یوسف کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج تھا، تاہم اصل وجوہات ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔