ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، فضائی آلودگی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہو گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ  کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 154 ریکارڈ کیا گیا جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 175، گلبرگ تھری میں 165 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 158 ریکارڈ کیا گیا۔